the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بیدر۔3؍نومبر۔(اعتمادنیوز)۔
جس دل میں اہلِ بیت اطہارؓ کی محبت نہیں ہوگی ‘ اُس کی کوئی عبادت کام نہیں آئے گی۔حضرت سیدنا امام حسنؓ و سیدنا امام حسینؓ آپؐ کی پشتِ مبارک پر بیٹھا کرتے اور آپ ؐ سے بے انتہا حسنینِ کریمین سے محبت کرتے ۔ ان خیالات کا اِظہار مولانا حافظ و قاری محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی بیدر نے دینی درسگاہ معھد انوار اُلقُرآن شاخ جامع نظامیہ فیض پورہ بیدر کے زیرِ اہتمام مسجد عثمانیہ بیدر میں منعقدہ مرکزی جلسہ ’’ حقیقتِ شہادتِ حسینؓ ‘‘ کو مُخاطب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا نے کہا کہ حضور ؐ نے فرمایا میں تمہارے درمیان دو خلیفہ کو چھوڑ جارہا ہوں ایک کتاب اُللہ اور دوسرے میرے اہلِ بیتِ اطہارؓ پس تم ان دونوں کے دامن کو مضبوطی سے تھامیں رہو کبھی گمراہ نہیں ہوں گے ۔جو میرے اہلِ بیت اطہارؓ سے جنگ کرتا ہے وہ دجال کے ساتھ ہوگا ۔اللہ کے حکم کی نافرمانی کے نتیجہ میں حضرت نوح ؑ کا حقیقی بیٹا طوفانِ نوح میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔مولانا محمد فیاض الدین نظامی نے کہا کہ حدیثِ مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اسلام کی عزت کرنا ‘رسول اللہ صلعم کی عزت کرنا ‘اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کی عزت کرنے والے شخص کے ایمان کو



اللہ تعالی سلامت رکھتا ہے ۔مولانا نے کہا جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید ہوئے ہیں ان کو ہرگز ہرگز مردہ مت کہو کیونکہ وہ زندہ ہیں ۔اور اللہ انھیں رزق عطاکرتا ہے ۔اللہ کے حکم پر حضورِ اقدس ؐ نے حضرت سیدنا امام حسنؓ کا نام حسنؓ رکھا ‘اور دوسرے فرزند سید الشہدائے کربلا کا نام حسینؓ رکھا۔یہ دونوں ناموں کو اللہ نے جنت میں محفوظ رکھا تھا۔حضور اکرم ؐ نے فرمایا مجھ سے بھی محبت کرو اور میرے اہلِ بیتؓ سے بھی محبت کرو جو حسینینِ کریمین سے محبت کرے گا میں اُس سے بھی محبت کرتا ہوں اللہ تو بھی اُن سے محبت کر ۔ انھوں نے کہا کہ اپنے دلوں میں جذبہ حسینیؓ ہمیشہ قائم رکھنے کی تلقین کی ۔ حکیم شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی نے بھی مخاطب کیا ۔ سید شاہ اطہر اللہ محمد محمد الحسینی ،سید سکندر علی عطاری ، محمد شبیر احمد بڑے منجو والے نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔محمد نذیر احمد شرفی نظامی نے قراء تِ کلام پاک فرمائی ‘محمد عجاز احمد نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا ۔محمد عبدالصمد منجو والانے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔مولا نا محمد خواجہ معین الدین نظامی ناظم معھد انور القرآن نے جلسہ کی نگرانی فرمائی‘ رات دیر گئے جلسہ تکمیل پذیر ہوا ۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.